Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی، تاریخ بھی دے دی

پاکستان میں سرکاری عشائیے میں شرکت کے ساتھ ایشیا کپ کے میچز بھی دیکھیں گے
شائع 27 اگست 2023 07:34pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر روجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔

صدر راجر بنی کا کہنا ہے کہ وہ اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ کے میچز بھی دیکھیں گے۔

راجر بنی نے پاکستان کی میزبانی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی کی فرمائش بھارتی کرکٹ بورڈ کو مہنگی پڑی

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا کیا ہوگا ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتادیا

ویرات کوہلی کی پوسٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ناراض کردیا، وارننگ جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اٹھارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ دو ہزار پانچ میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

Pakistan Cricket Team

ASIA CUP 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

BCCI President