Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خون نہ ملنے پر بلڈ بینک میں پستول تان لی

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، این جی او کا ملازم نکلا
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 02:24pm
فوٹو —فائل
فوٹو —فائل

کراچی کے جناح اسپتال کے بلڈ بینک سے خون نہ ملنے پر ایک شخص اسلحہ لے کر پہنچ گیا۔

نجی ملازم اسپتال میں موجود این جی او کا ملازم ہے جس نے خون نہ ملنے پر بلڈ بینک میں موجود شخص پر پستول تان لی، بلڈ بینک کے سرکاری و دیگر نجی ملازمین نے پولیس اوررینجرز طلب کرلی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے نجی ملازم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہےاور ملازم سےاسلحہ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

واقعے کے بعد بلڈ بینک ملازمین نے انتظامیہ سے مزید سکیورٹی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی تو بلڈ بینک بند کردیں گے۔

karachi

Jinnah Hospital

Blood Bank