Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا پرویزالٰہی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

فیصلہ جسٹس وحید خان اورجسٹس سلطان تنویرنےجاری کیا
شائع 26 اگست 2023 01:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ فیصلے کے مطابق سنگل بینچ کی جانب سے پرویزالٰہی کو دیا گیا ریلیف قانون کےمطابق ہے، بینچ کا فیصلہ انہی اصولوں پرہے جو سپریم کورٹ، ہائیکورٹ نے دیئے ہیں۔

جسٹس وحید خان اورجسٹس سلطان تنویر کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا کہ سنگل بینچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے بھی تجاوز کیا۔

عدالت نے کہا کہ سنگل بینچ کی استدعا کے مطابق ہی ریلیف دیا ہے۔

فیصلے میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کا یہ اعتراض درست نہیں، سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2 رکنی بینچ نے21اگست کوحکومت کی اپیل خارج کرنےکافیصلہ سنایاتھا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi