132 ٹن وزنی پتھر، جسے عام انسان بھی ہلا سکتا ہے
فرانس کے ایک جنگل میں ایک سو بتیس ٹن وزنی عجوبہ پتھر موجود ہے جسے کوئی بھی شخص آسانی سے ہلا سکتا ہے، تاہم اسے ہلانے کے لئے درست مقام پر علم ہونا لازمی ہے۔
دنیا میں 8 عجوبے تو ہر کسی نے سنے ہیں، تاہم کرہ ارض پر قدرت کی بہت سے ایسی نشانیاں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دھنگ رہ جاتی ہے، انہیں میں سے ایک پتھر فرانس کے جنگل میں بھی پایا جاتا ہے۔
یہ پتھر شمالی مشرقی فرانس کے ایک جنگل میں پڑا ہوا ہے، یہ جنگل رنگ برنگی چٹانوں سے بھرا پڑا ہے، اور جہاں لاتعداد ارضیاتی عجوبے پائے جاتے ہیں۔
اسی جنگل میں پڑا ہوا یہ پتھر 132 ٹن وزنی ہے، لیکن حیرت کی بات ہے کہ اسے کوئی بھی شخص تھوڑا سا زور لگا کر ہلا سکتا ہے، تاہم شرط یہ ہے کہ پتھر کو ہلانے کے لیے درست مقام کا پتا ہو، ورنہ پتھر کو ہلایا نہیں جا سکتا۔
ویل گوت نامی جنگل میں پڑا یہ پتھر بہت مشہور ہے، اور بظاہر وہ اتنا بڑا ہے کہ اسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ یہ ناقابلِ جنبش ہے اور دیکھنے والا یہی سوچتا ہے کہ کوئی بھی اسے نہیں ہلا سکتا۔
اس پتھر کو لوگان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس پتھر کی اونچائی انسان سے بھی بلند ہے، اگر اس پتھر کے نچلے حصے پر دونوں ہاتھوں سے اسے اٹھانے کے لیے زور لگایا جائے تو یہ واضح طور پر ہلتا ہے۔
Comments are closed on this story.