Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کیخلاف بغاوت کی دفعات مقدمہ میں شامل کردی گئیں

ملزمان میں یاسمین راشد، رانا تننویر، ریاض حسین، افتخاراحمد اور حنیف مسیح شامل ہیں
شائع 25 اگست 2023 01:59pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف بغاوت کی دفعات مقدمہ میں شامل کر دی گٸیں۔

مال روڈ پر پولیس پرحملہ اور گاڑیاں جلانے کی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔

یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ میں بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تھانہ سرور روڈ جانب سے جیل میں ملزمان سے تفتیش کی درخواست کی گئی، تو عدالت نے پولیس کو ملزمان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

ملزمان میں یاسمین راشد، رانا تننویر، ریاض حسین، افتخاراحمد اور حنیف مسیح شامل ہیں۔

Yasmin Rashid