Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماد اظہر سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہیں، انہیں اشتہاری قرار دیا جائے، پولیس کی استدعا
شائع 25 اگست 2023 12:30pm
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

لاہور میں 9 مئی کو راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے میں ملوث چار پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے مسما سرمد، حماد اظہر، غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوئی۔

راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے معاملے پر پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کتے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

پولیس کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہیں، لہٰذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

pti

Hammad Azhar

atc lahore