Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذکاء اشرف کی ممکنہ برطرفی کیس: عدالت کا حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

مجاز اتھارٹی چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ کو ہٹانے کے حوالے سے اپنا مائنڈ اپلائی کرے، لاہور ہائیکورٹ
شائع 25 اگست 2023 10:54am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتخابات کے معاملے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں ذکاء اشرف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ مجاز اتھارٹی چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ کو ہٹانے کے حوالے سے اپنا مائنڈ اپلائی کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے اور پی سی بی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کیوں نہیں آیا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت پیش کر دیا جائے گا اور ایک ہفتے میں ہی انتخابات کروائے جائیں گے۔

zaka ashraf

pcb management committee

LAHORE HIGH COURT (LHC)

PCB ELECTION