کراچی: بجلی کاٹنے کیلئے آنے والے عملے کو یرغمال بنا لیا
کراچی میں ٹمبرمارکیٹ میں بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹنے کیلیے آنے والے عملے کو یرغمال بنا لیا گیا۔ تاجروں کا کہنا ہے بجلی کے اضافی بل کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔
ٹمبر مارکیٹ میں میٹر اتار نے کیلئے آنے والے کے الیکٹرک عملے کو تاجروں نے اپنے پاس بٹھا لیا۔
ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک عملہ جمپر اور میٹر اتارنے آیا تھا، ہم بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے، کے الیکٹرک کو تحریری اور دیگر فورمز پر آگاہ کر چکے ہیں۔
تاجروں نے کے الیکٹرک عملے کو یرغمال بنائے جانے کے حوالے سے مؤقف اپنایا کہ انھوں نے عملے کو عوام سے بچایا ہے اگر یہ شہریوں کے ہتھے چڑھ جاتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں :
بجلی صارفین ہوجائیں تیار، قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ
بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود گردشی قرض کم نہ ہو سکا
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے بجلی ملتی نہیں کاروبار متاثر ہوگیا ہے، بجلی کے بلوں میں اضافے نے زندگی کے تمام امور درہم برہم کردیے۔
تاجر رہنماؤں نے بعد میں کے الیکٹرک عملے کو پولیس کے حوالے کیا، پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ بغیر کسی نوٹس کے میٹر اور جمپر کیوں اتار رہا تھا، تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.