Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرا پارٹی انتخابات پر پی ٹی آئی کی بیان حلفی جمع کرانے کی یقین دہانی

غلط فہمی ہو تو چیزیں واپس ہوجاتی ہیں، ممبر الیکشن کمیشن
شائع 24 اگست 2023 12:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے غلط فہمی پر الیکشن کمیشن کو بیان حلفی جمع کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اس دوران علی ظفر نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 10 جون 2022 کو 2019 کے پارٹی آئین کے مطابق ہو چکے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ یکم اگست 2022 کو مزید آئینی ترامیم کی گئیں جس سے پہلے پارٹی الیکشن کرا دیے تھے، البتہ پارٹی چیف الیکشن کمشنر جمال انصاری کی زبانی بات میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔

اس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ تین ماہ کیوں خاموش رہے، پی ٹی آئی وکلاء نے موقف اپنایا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے آرڈر کاعلم نہیں تھا، جولائی میں اس آرڈر کا معلوم ہوا اور دو اگست کو نوٹس ملا، لہٰذا آج ہم بیان حلفی اور جواب جمع کرا دیں گے۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ غلط فہمی ہو تو چیزیں واپس ہوجاتی ہیں، بیان حلفی جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی اگلی سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی۔

pti

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

intra party elections