Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاق نے مشورہ کیے بغیرآئی جی سندھ کو تبدیل کیا، پی پی کا نگراں وزیراعظم سے شکوہ

انوارالحق کاکڑ سے پیپلزپارٹی کے وفد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
شائع 24 اگست 2023 11:36am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پیپلزپارٹی کے وفد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وفد نے چیف سیکریٹری، آئی سندھ سمیت دیگرتقرری وتبادلوں پراعتراض اٹھائے ہیں۔

پیپلزپارٹی سندھ کے رہنمائوں کی نگران وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ ہم پر دباؤ تھا 3 سال مدت پوری ہونے سے پہلے آئی جی سندھ کوتبدیل نہ کریں۔

وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ وفاق نے بغیرمشورے کے آئی جی سندھ کو تبدیل کردیا اور انہیں 3 سال مدت پوری کرنے نہیں دی گئی۔

پی پی وفد نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ وفاق میں سندھ کے افسران کو ہٹایا یا سائڈ لائن کردیا گیا ہے۔ وفاق میں41 وزارتوں میں صرف 4 سیکریٹریز کا تعلق سندھ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 22 گریڈ کے 7افسران پوسٹنگ سے محروم ہیں، چیف سیکریٹری سندھ بھی دوسرے صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نےسندھ میں ترقیاتی فنڈز فریز کرنے، بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ پراعتراض کیا، پی پی وفد نے آئی جی سندھ چیف سیکریٹری سندھ کی تقرری پربھی اعتراض کردیا۔

PPP

anwar ul haq kakar