Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: عباس ٹاؤن کے قریب کارکی ٹکرسے پولیس اہلکارزخمی ، ویڈیو وائرل

کار سوار تیز رفتاری کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
شائع 24 اگست 2023 10:50am
موٹرسائیکل سواراہلکارمسلسل 5 منٹ تک کار کا پیچھا کرتے رہے.
موٹرسائیکل سواراہلکارمسلسل 5 منٹ تک کار کا پیچھا کرتے رہے.

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پرعباس ٹاؤن کے قریب کارکی ٹکرسے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لئے کار کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، کار سوار نے رکنے کے بجائے اہلکاروں پرکار چڑھانے کی کوشش کی تھی۔

مشکوک کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کاشف زخمی ہوا تھا۔

پولیس اہلکاروں کی مشکوک کار کا پیچھا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

موٹرسائیکل سوار اہلکار مسلسل 5 منٹ تک کار کا پیچھا کرتے رہے لیکن کار سوار تیزر فتاری سے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا فرار ہوگیا۔

Sindh Police

Abbas Town

Abul Hasan Isfahani Road