Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی جاسوس سہولت کار سمیت کراچی سے گرفتار

بھارتی جاسوس پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، حکام
شائع 23 اگست 2023 01:18pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےکراچی کے علاقے کلاکوٹ سے بھارتی جاسوس اور پاکستانی سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے دو بھارتی پاسپورٹ، ایرانی کرنسی اور اسلحہ بر آمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، بھارتی جاسوس پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ دونوں گرفتار ملزمان سے بڑے انکشافات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی باشندوں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 7 سال مکمل

کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں پاکستان جیت گیا

اس ضمن میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے بھارتی اسمگلرز منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

karachi

Sindh Police

indian spy