Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم اسلام آباد فرار ہوتے ہوئے گرفتار

ملزم فیصل کو ناکہ بندی کے دوران ایلیٹ فورس نے جی ٹی روڈ سے گرفتار کیا، پولیس
شائع 23 اگست 2023 09:21am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جہلم: غلہ منڈی میں دو تاجروں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والے ملزم اسلام آباد فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جہلم کی غلہ منڈی میں اندھا دھند فائرنگ کرکے دو تاجروں کو قتل اور دو کو شدید زخمی کرنے والے ملزم فیصل پہلوان کو ناکہ بندی کے دوران ایلیٹ فورس نے جی ٹی روڈ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل پہلوان واقع کے بعد جہلم سے اسلام آباد کی جانب فرار ہو رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فیصل نے معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے یامین اور ناصر نامی تاجروں کو قتل جبکہ فیصل اور احسن نامی کو شدید زخمی کرکے فرار ہو رہا تھا۔

Jehlum

Punjab police