آزاد کشمیر میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے بل نذر آتش
شہریوں کا اضافی ٹیکسز عائد کرنے پر کوٹلی کے آبشار چوک پر دھرنا
کوٹلی آزاد کشمیر میں شہریوں نے 6 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے بل جلا دیئے۔
حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکسز عائد کرنے پر کوٹلی کے آبشار چوک پر دھرنا دے دیا جب کہ اس حوالے سے ریاست بھر میں 20 روز سے دھرنے جاری ہیں۔
کوٹلی میں دھرنے کے دوران شہریوں نے 6 کروڑ روپے کی مالیت کے بل جلا دیئے، اسی ضمن میں بلز جمع نہ کروانے کے اعلانات مساجد میں بھی کیے گئے۔
شہریوں نے ریاست میں سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے بل جمع کرنے سے انکار کردیا۔
azad kashmir
Kotli
utility bills
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.