Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس محمد ابراہیم کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری

صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی
شائع 22 اگست 2023 05:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد ابراہیم خان کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنےکی منظوری دیدی۔

محمد ابراہیم خان چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ تعینات ہوگئے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت منظوری دی۔

محمد ابراہیم خان قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اُٹھا لیا

اسمبلی تحلیل ہوتے ہی سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون 2023 کو کالعدم قرار دے دیا

جسٹس مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کے بعد سے جسٹس محمد ابراہیم خان پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

President Arif Alvi

Peshawar High Court

justice mohammad ibrahim