Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کھلے مین ہول میں 2 بچیاں گر گئیں

بچیوں کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ رزاق آباد عبداللہ گوٹھ میں پیش آیا
شائع 22 اگست 2023 05:12pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں کھلے میں ہول پر ڈھکن رکھنے کے انتظامیہ کے دعوے دہرے رہ گئے، رزاق آباد عبداللہ گوٹھ میں 2 بچیاں کھلے مین ہول میں گر گئیں۔

علاقہ مکینوں نے فوری طور پر دونوں بچیوں کو نالے سے نکالا۔ خوش قسمتی سے بچیاں محفوظ رہیں۔

شہریوں نے بچیوں کو مین ہول سے نکال کر صاف پانی سے نہلایا، بچیوں کو جب مین ہول سے نکالا گیا تو وہ سہمی ہوئی تھیں۔

شہر قائد میں کھلے مین ہول میں اس سے قبل بھی بچے گرنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق

کراچی میں کھلے مین ہول یا موت کی وادی، مزید2 افراد سے زندگی چھین لی

گزشتہ دنوں میمن گوٹھ جاموٹ پاڑہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

جاں حق بچے کی لاش کو علاقه مکینوں نے مین ہول سے باہر نکالا تھا جس کی شناخت نعمان ابڑو کے نام سے ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ بھی متعدد واقعات ہوچکے ہیں جس میں بچے کھیلتے ہوئے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

mayor karachi

Karachi Water and Sewerage Board

main holes