Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چینی کی اسمگلنگ نہ روکی گئی تو بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے‘

چینی کی قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 07:33pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور چینی کی پرچون قیمت 160 روپے کلو ہو گئی ہے، جبکہ کین کمشنر پنجاب نے کہا کہ چینی کی اسمگلنگ نہ روکی گئی تو بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

لاہور میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، پرچون میں چینی 3 روپے مزید مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 160 روپے کلو ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کی بوری 7600 کی ہو گئی ہے۔ جب کہ پرچون فروشوں کا کہنا ہے کہ چینی کی 50 کلو کی بوری 8000 روپے میں پڑتی ہے اور گزشتہ چند روز میں چینی کی قیمت 5 روپے کلو بڑھی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کین کمشنر پنجاب نے شوگر ملوں سے اسٹاکس کا ریکارڈ مانگ لیا ہے اور ریکارڈ مانگے جانے پر ذخیرہ اندوز سرگرم ہو گئے ہیں، جس کے ب عد چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

چینی اسمگلنگ کے باعث اسٹاک ختم ہو رہے ہیں

دوسری جانب کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف نے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ”چینی کی اسمگلنگ نہ روکی گئی تو بحرانی کیفیت کاسامناکرنا پڑسکتا ہے“۔

مزید پڑھیں: کراچی میں چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی

کین کمشنر نے واضح کیا کہ چینی اسمگلنگ کے باعث اسٹاک ختم ہو رہے ہیں، چینی کے موجودہ اسٹاکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے، اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق کین کمشنر نے راجن پور، ڈی جی خان، میانوالی، رحیم یارخان کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کئے۔

sugar mills

sugar price