روس سے اناج معاہدہ ختم ہونے کے بعد یوکرین نے نیا راستہ تلاش کرلیا
روس سے اناج معاہدہ ختم ہونے کے بعد یوکرین کی جانب سے اناج کی ترسیل کے لئے بحیرہ اسود کا نیا راستہ استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین کے ایک سینئر زرعی عہدیدار نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے مذکورہ راستے سے ایک بحری جہاز کا کامیاب انخلاء ہوا۔ جس کے بعد وہ بحیرہ اسود کی برآمدی راہداری کو اناج کی ترسیل کے لئے استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ روس نے یوکرین سے جنگ کے بعد سے یوکرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
روس گزشتہ ماہ بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ محفوظ راستے کے معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
یوکرین جنگ میں شدت کے بعد گندم کی عالمی قیمت بڑھ گئی
اقوام متحدہ نے بھوک سے لاکھوں لوگوں کے مرنے کا خدشہ ظاہر کردیا
اناج کا معاہد ختم کرنے کے بعد روس نے تمام بحری جہازوں کو ممکنہ فوجی اہداف کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔
Comments are closed on this story.