Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ ہوگی
شائع 21 اگست 2023 11:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔ جس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کی اہم بیٹھک میں معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا جس سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے یہ ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے، یقین ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا اور تمام وزرا سے امید کرتا ہوں وہ اپنی اپنی وزارتوں میں بھرپور کردار اداکریں گے۔

نگراں وفاقی کابینہ کے پہلے اہم جلاس میں نگراں وزیراعظم نے حکومت کی ترجیحات بتائیں تھیں۔ قانون کی حکمرانی، 9 مئی ملزمان کیلئے سزائیں اور محدود مدت کی عبوری حکومت کو ترجیح قرار دیا گیا تھا۔

federal cabinet

pakistan economy

Pakistan Law and order situation

anwar ul haq kakar