Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

خلا میں شہد کھائیں تو کیا ہوتا ہے، اماراتی خلاباز نے تجربہ کرکے دکھا دیا

النیادی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے چھ ماہ کے مشن پر ہیں۔
شائع 21 اگست 2023 04:44pm
تصویر: النیادی/انسٹگرام
تصویر: النیادی/انسٹگرام

متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے ایک انوکھی ویڈیو جاری کی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

خلاباز النیادی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں ان کو ناشتے کے لیے ڈبل روٹی پر شہد لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خلاباز نے شہد کی بوتل کے اوپر ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا رکھا ہے اور پھر شہد کی بوتل کو نچوڑا، جس سے شہد گیند نما شکل اختیار کرتے ہوئے ڈبل روٹی کے ٹکڑے پر لگ گیا۔

اس کے بعد النیادی اسے چاروں طرف ہلاتے ہیں جس سے شہد ڈبل روٹی پر چاروں طرف پھیل جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اسپیس اسٹیشن پر پاکستان کا جشن آزادی منانے والے اماراتی خلاباز نے بھارتیوں کو بھی خوش کردیا

پاکستان کے یومِ آزادی پر اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ

سلطان النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے مسلمان خلا باز بن گئے

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خلا میں شہد کیسے نکلتا ہے؟ میرے پاس اب بھی کچھ اماراتی شہد باقی ہے جس سے میں وقتاً فوقتاً لطف اندوز ہوتا ہوں۔ شہد کے بہت سے فوائد ہیں، خاص طور پر خلابازوں کی صحت کے لیے‘۔

ان کے چاہنے والوں نے ان کی اس ویڈیو کوخوب پسند کیا ہے، اس ویڈیو کو دو گھنٹوں کے اندر 230،000 سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

صارفین ان کی اس ویڈیو پر خاصا خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ’بریانی بھی کھانے کی کوشش کریں‘۔

انسٹا گرام صارف دیالا نے لکھا کہ ’کتنا اچھا ہے سبحان اللہ‘۔

خیال رہے کہ النیادی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں چھ ماہ کے مشن پر تعینات ہیں۔

Instagram

space

Honey

UAE Astronaut