Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاٹا ٹربیونل دوبارہ بحال، شکیل آفریدی سمیت متعدد کیسز ٹربیونل کو واپس منتقل

ایف سی آر کے خاتمہ پر 2019 میں فاٹا ٹربیونل ختم ہوگیا تھا
شائع 21 اگست 2023 01:51pm

نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا ٹربیونل کو دوبارہ بحال کردیا ہے، اور پشاور ہائیکورٹ نے شکیل آفریدی سمیت کئی کیسز ٹربیونل کو واپس بھیج دئیے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا ٹربیونل کو دوبارہ بحال کردیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق ذاکرحسین آفریدی کو فاٹا ٹربیونل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جب کہ خلیل اللہ خلیل اور کفایت اللہ ٹربیونل کے ممبران میں شامل ہوں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فاٹا ٹریبونل کو پشاورہائیکورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا ہے، اور ٹربیونل نے بحال ہونے کے بعد کام بھی شروع کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے اعلامئے میں مزید بتایا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے فاٹا ٹریبونل کو 11 مقدمات واپس بھیج دئیے ہیں اور ان مقدمات میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس بھی شامل ہے۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ ایف سی آر کے خاتمہ پر 2019 میں فاٹا ٹربیونل ختم ہوگیا تھا، اور فاٹا ٹربیونل کے خاتمے پر تمام کیسز دیگر عدالتوں کو منتقل کئے تھے۔