Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: ڈکیتی کی 2 بڑی وارداتیں، ملزمان لاکھوں لوٹ کر فرار

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے
شائع 21 اگست 2023 01:42pm
ایس ایس پی کیماڑی واردات کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے۔ تصویر/ آج نیوز
ایس ایس پی کیماڑی واردات کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے۔ تصویر/ آج نیوز

کراچی میں سائٹ ایریا میں پیٹرول پمپ کا کیش لے جانے والا عملہ لٹ گیا اور کچھ دیر قبل اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار تھانے کی حدود میں ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشئر سے 30 لاکھ روپے لوٹ کے فرار ہوگئے تھے۔

سائٹ ایریا میں پیٹرول پمپ کا کیش لے جانے والےعملے سے ڈاکو80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کیماڑی واردات کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ پمپ عملے سےہونے والی واردات مشکوک ہے،عملہ بغیرسیکیورٹی گارڈ کے پیسوں کا بیگ لے کرنکلا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے مطابق دو ملزمان آئے اور بیگ چھین کرفرار ہوگئے، واردات سے متعلق پمپ کے عملے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اورنگی ٹاؤن، پیٹرول پمپ کا کیشئر لٹ گیا

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں پاکستان بازار تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردار پیش آئی ہے۔

جہاں ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشئر سے30 لاکھ روپے لوٹ کے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ کا کیشئرر قم بینک میں جمع کروانے جارہا تھا۔

پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Sindh Police

Street Crimes

Karachi Crime