Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سچل میں واداتیں کرنے والے ملزمان کی متعدد ویڈیوز وائرل

ملزمان ہر واردات کے دوران حلیہ تبدیل کرتے ہیں، پولیس گرفتاری میں ناکام
شائع 21 اگست 2023 09:48am
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

سچل کے علاقے اسکیم 33 میں لوٹ مار کی واداتوں میں ملوث ملزمان کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔

کراچی کےعلاقے سچل میں چور گینگ سرگرم ہے، اور اس گینگ کی مختلف وارداتوں کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آچکی ہیں۔

ملزمان ہر واردات کے دوران حلیہ تبدیل کرتے ہیں، اور رہائشی عمارتوں سے موٹر سائیکلیں، قیمتی جنریٹرز، گاڑیوں کی بیٹریاں اور قیمتی اشیا چوری کرتے ہیں۔

ملزمان کی مختلف وارداتوں کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی ہیں، جن میں ملزمان کے چہرے واضح طور پردیکھے جا سکتے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے ان چوروں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی ہیں، اور متاثرہ شہریوں کی تحریری شکایت موصول ہوگئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

karachi

karachi robbers