Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : پیپلزپارٹی کا ایک اور مقامی عہدیدار قتل

شوکت حماد بلوچ کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر گولیاں ماریں
اپ ڈیٹ 20 اگست 2023 01:54pm

بلدیہ ٹاون عابد آباد میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار شوکت حماد بلوچ کو قتل کردیا گیا، مقتول کو گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں اتحاد ٹاؤن عابد آباد میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار کو قتل کردیا گیا۔

مقتول شوکت حماد بلوچ کو دو نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں، جہاں موقع پر ہی وہ دم توڑ گئے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے بلدیہ ٹاؤن میں سیاسی عہدیدار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے، شہر میں موبائل اسنیچنگ اور دیگر وارداتوں کو کنٹرول کریں، اور شوکت حماد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

PPP

Pakistan People's Party (PPP)