Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی بہتربنانے کی منظوری

نگراں وزیر اعلٰی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دی۔
شائع 19 اگست 2023 12:07pm

نگراں وزیر اعلٰی محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کے اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دے دی۔ بائی پاس آپریشن کابیک لاک ختم کرنے کیلئے مزید سرجنزکی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

وزیر اعلٰی محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ اورمختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

اسپتال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے اسپتال انتظامیہ کوبائی پاس آپریشن 7روز اورانجیو گرافی 4 روز کے اندر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کمروں اورآئی سی یوز کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ طبیعت بہتر ہونے پر مریضوں کو ایمرجنسی سے فوری طور پر وارڈز میں شفٹ کیا جائے۔ نئی تعمیرات کی بجائے پرانی عمارت کو بہتربنانے کیلئے میسر وسائل کو استعمال میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے پنجاب حکومت تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

محسن نقوی نے پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز کو انفکشن فری بنانے پراسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

mohsin naqvi

Punjab Institute of Cardiology