Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرٹس کونسل اکیڈمی کے طلبہ کا شاندار ’جلوس‘

پاس آوٹ ہونے والا طلبہ نے اپنے کھیل سے شائقین کے دل جیت لیے
شائع 19 اگست 2023 01:04am

آرٹس کونسل اکیڈمی کے طلبہ کی جانب سے کھیل ’جلوس ’ ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔

کراچی آرٹس کونسل میں اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے طلبہ نے اندھیرے میں موبائل ٹارچ کے روشنی کی مدد سے ایک گھنٹےدورانیہ کا کھیل ’جلوس ’ پیش کردیا۔

اس تھیٹر کھیل کو بادل سرکار نے لکھا تھا جس میں قیام پاکستان سے لیکر موجودہ دور کے حالات اور سڑکوں پر نکلنے والے جلوس نشاندہی کی گئی، ہمیں آزادی تو مل گئی لیکن ہمارے حالات نہیں بدلے ہیں ۔

طلبہ کی شاندار پرفارمنس پر اساتذہ بھی فخر کرتے نظر آئے ، فیکلٹی ٹیچر فواد خان کا آج نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بچوں نے بڑی محنت کی ہے اور اس کھیل کے زریعے ایسے جذبات پیش کئے ہیں جو قیام پاکستان سے لیکر آج کے حالات کی عکاسی کرتے ہیں ۔

کھیل کو مکمل طور پر اندھیرے میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں پیش کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کھیل کی تھیم معاشرے کی سیاسی کو اجاگر کرنا تھی اسی لیے اسے اندھیرے میں ہی پیش کیا گیا ۔

پاس آوٹ ہونے والے طلبہ بھی اپنے مستقبل کیلئے پُرجوش تھے ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا یہاں نہ صرف ہم نے فن سیکھا بلکہ تھیٹر نے ہماری زندگی ہی بل دی ۔

Arts council karachi