Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکریٹری سندھ تعینات

حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا تبادلہ کردیا
شائع 18 اگست 2023 11:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا تبادلہ کرکے گریڈ 22 کے افسر محمد فخر عالم عرفان کو نیا چیف سیکریٹری سندھ تعینات کردیا، جس کا وفاقی اسٹبلیشمینٹ ڈویزن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ ورکس ڈویژن محمد فخر عالم عرفان کا تبادلہ کرکے نیا چیف سیکریٹری سندھ تعینات کردیا گیا اور چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا تبادلہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد

نگراں سیٹ اپ: وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، مراد علی شاہ رخصت

ڈاکٹر محمد فخرعالم عرفان وفاقی سیکریٹری صحت کے عہدے پر براجمان رہے اور انہوں نے سابق وفاقی وزیر قادر پٹیل کے ماتحت کام کیا۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو مئی 2023 میں 21 سے 22 گریڈ میں ترقی ملی تھی، انہوں نے برمنگھم یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی جبکہ انہوں نے خیبرپختونخوا کے گورنر کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر 9 سال خدمات بھی سرانجام دیں۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان خیبرپختونخوا صوبے میں سیکریٹری صحت اور کمشنرز کے عہدوں پر بھی براجمان رہے ہیں۔

عبدالعزیز عقیلی کی جگہ شکیل قادرخان کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات

دوسری جانب چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

عبدالعزیز عقیلی کی جگہ شکیل قادرخان کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔

karachi

Caretaker CM Sindh

Sindh Caretaker setup

cheif secratory sindh

Muhammad Sohail Rajput

muhammad fakhre alam irfan