Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چنیوٹ: افتتاح کے چند روز بعد اسٹیڈیم کا گیٹ گرگیا، بچہ جاں بحق، ایک زخمی

ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
شائع 18 اگست 2023 10:52pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

چنیوٹ کے محلہ دلخوشاب میں واقع ہاکی اسٹیڈیم کا گیٹ میدان میں کھیلنے والے بچوں پر گر گیا، واقعہ میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہاکی اسٹیڈیم کے گیٹ کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ حسین کے نام سے ہوئی۔

گیٹ گرنے سے زخمی ہونے والے بچے کو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : چنیوٹ: خواجہ سراگروپوں کی لڑائی میں ایک کےگھرکوآگ لگا دی گئی

قیام پاکستان کے دوسرے دن ہونے والی چوری کا معمہ حل نہ ہو سکا

ایڈونچر کا شوق رکھنے والے نوجوان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اسٹیڈیم کا افتتاح کیا گیا تھا ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے گیٹ گرا۔

مقامی افراد نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

sports

chiniot

Negligence