Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس کرنا، نگراں حکومت کیلئے ایک اور بڑا چیلنج

جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا
شائع 18 اگست 2023 07:50pm
فوٹو ــ فائل اسٹیٹ بینک آف پاکستان
فوٹو ــ فائل اسٹیٹ بینک آف پاکستان

نگراں حکومت کے لئے ایک اور بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس میں لانا بھی ہے۔ چار ماہ مسلسل سرپلس رہنے کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آگیا۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق مسلسل 4 ماہ مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں آگیا۔

جون کے مقابلے جولائی میں تجارتی خسارہ 99 فیصد بڑھ کر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ جون میں تجارتی خسارہ 1 ارب 5 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: مہنگائی کیخلاف تاجروں کا روزگار بچاؤ تحریک کا آغاز

پی ڈی ایم حکومت قرضوں میں تحریک انصاف سے زیادہ اضافہ کرگئی

رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں برآمدات 2 ارب 11 کروڑ ڈالر پر برقرار رہیں۔

جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

economic crisis

State Bank Of pakistan

US Dollars

Currency Exchange