Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا حکم کیا دیا؟

علاقائی زبانوں کے میڈیا کو انگریزی اور اردو کے برابر ترجیح دینے کی ہدایت
شائع 18 اگست 2023 06:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا حکم جاری کرتے ہوئے علاقائی زبانوں میں نشر اور شائع میڈیا کو انگریزی اور اردو کے برابر ترجیح دینے کی ہدایت کردی۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے وزارت سنبھالنے کے بعد پہلا حکم جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ علاقائی زبانوں کے میڈیا کو انگریزی اور اردو کے برابر ترجیح دی جائے۔

مزید پڑھیں

الیکشن دیر سے کرانے کی کوئی خواہش نہیں، حلف کی پاسداری کرینگے، نگراں وزیر اطلاعات

یاسین ملک کی اہلیہ مشال پاکستان کی نگراں کابینہ میں شامل

شمشاد اختر وزیر خزانہ، ڈاکٹر گوہر اعجاز کو بھی اہم وزارت مل گئی

مرتضی سولنگی نے میڈیا چیفس کے پہلے اجلاس میں ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیمپ کو علاقائی زبانوں کو بھی مانیٹرنگ فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علاقائی زبانوں کی جھلک بھی تمام مانیٹرنگ رپورٹس میں نظر آنی چاہیئے، تمام علاقائی زبانیں ہمارے لیے محترم ہیں، سب کی نمائندگی فیڈریشن کی خوبصورتی کی علامت ہے۔

اس سے قبل نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

جمعرات کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد نگراں وفاقی وزیرمرتضیٰ سولنگی وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے دفتر آئے اور وزارت کے افسران اور اپنے اسٹاف سے ملاقات کی۔

اسلام آباد

English

murtaza solngi

Urdu

caretaker minister

care taker information minister

language