Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہنما ایم کیو ایم کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال سمیت عمران اسماعیل کی نماز جنازہ میں شرکت
شائع 18 اگست 2023 02:10pm
کنور نوید جمیل۔ فوٹو — فائل
کنور نوید جمیل۔ فوٹو — فائل

کراچی: ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کنور نوید جمیل کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی سمیت سابق گورنر عمران اسماعیل نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

کنور نوید 28 جون 2022 کو برین ہیمرج کے شکار ہوئے تھے اور اس کے بعد سے کوما کی حالت میں کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

کئی ماہ تک نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں 2023 میں کچھ عرصہ کیلئے گھر منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن اگست میں ان کی طبیعیت دوبارہ ناساز ہوئی اور انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

کنور نوید جمیل ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر تھے، پی ایس127 سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے رہنما ایم کیو ایم حیدرآباد کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔

karachi

MQM Pakistan

kanwar naveed jameel