Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کی نگراں کابینہ کے ارکان کے نام فائنل کرلیے گئے

سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ کل عہدے کا حلف اٹھائے گی
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 10:39pm

سندھ کی نگراں کابینہ کے ارکان کے نام فائنل کرلیے گئے جبکہ 10 رکنی کابینہ میں حارث نواز، مبین جومانی، ڈاکٹر جنید علی شاہ، یونس ڈھاگا، ڈاکٹر سعد نیاز، خدا بخش مری شامل ہیں۔

سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ کل عہدے کا حلف اٹھائے گی، گورنرہاؤس کراچی میں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نگراں کابینہ سے حلف لیں گے۔

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، مبین جمانی، ڈاکٹر جنید علی شاہ 10 رکنی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کو اہم محکمہ دیا جائے گا جبکہ مبین جمانی کو 2 محکمے ملنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر جنید علی شاہ کو بھی اہم محکمہ دیا جانے کا امکان ہے، ڈاکٹر سعد نیاز، یونس ڈھاگا، خدا بخش مری کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نگراں سندھ کابینہ کے ممکنہ نام سامنے آگئے

نگراں سندھ کابینہ کے کچھ ممکنہ نام سامنے آگئے، جن میں یونس ڈاگھا، صدیق میمن، حارث نواز، عمران علی شاہ، شہاب امام، مبین جمال، محمد احمد شاہ، شاہد جتوئی اور ممتاز احمد شامل ہیں۔

گزشتہ روز جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ حلف اٹھالیا تھا، اور ان کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رخصت ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے، نامزد نگراں وزیراعلیٰ سندھ

آج ‎وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے اعزاز میں گارڈ آف آنرز دیا گیا، جس کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کی لان میں منعقد کی گئی۔ جس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، قائم مقام آئی جی پولیس عمران یعقوب منہاس، صوبائی سیکریٹری، سینیئر پولیس افسران شریک ہوئے۔

‎نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، اور ‎نگران وزیراعلیٰ نے پولیس کے دستوں کا معائنہ کیا۔ جب کہ سلامی کے بعد نگراں وزیراعلیٰ نے افسران سے ملاقات کی۔

نگراں وزیراعظم کاکڑ کی 25 رکنی کابینہ پر ٹیکنوکریٹس کا غلبہ، 6 معاونین شامل

سندھ کی نگران کابینہ کے ممکنہ نام

دوسری جانب نگراں سندھ کابینہ کے کچھ ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس ڈاگھا، صدیق میمن، حارث نواز، عمران علی شاہ، شہاب امام، مبین جمال، محمد احمد شاہ، شاہد جتوئی اور ممتاز احمد نگران کابینہ سندھ میں شامل ہوسکتے ہیں۔