Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منگلا سے ذاتی رنجش کی بنا پر اغواء 3 طالبات بازیاب

تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
شائع 18 اگست 2023 11:46am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جہلم: منگلا کے نواحی علاقے سے اغوا ہونے والی طالبات کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق منگلا کے علاقے آڑ ابڈھار سے اغواء ہونے والی طالبات کو بازیاب کروا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گاڑی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی لڑکیاں فرسٹ اور تھرڈ ائیر کی طالبات ہیں جنہیں ملزمان نے رنجش کی بنا پرگھرمیں گھس کر اغواء کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دو دن مغوی لڑکیوں کو خالی مکان میں حبس بے جا میں رکھا تھا۔

kidnapped

Jehlum

Punjab police