Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق

حادثات کا شکار ہونے والوں میں بچوں سمیت خواتین بھی شامل
شائع 18 اگست 2023 10:01am
Open manholes of sewers have become a serious problem in Karachi - Aaj News

شہر قائد میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوئے۔

کراچی میں کُھلے مین ہولز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جب کہ ان ہولز کی وجہ سے 2023 کے 8 ماہ میں 68 جانیں ضائع ہوچکی جس پر شہری انتظامیہ کو دہائی دیتے نظر آئے ہیں۔

شہر میں اب بھی مختلف علاقوں میں مین ہولز کا یہ ہی حال دیکھا جا رہا ہے، صدر، لائنز ایریا، لیاقت آباد اور تین ہٹی میں کھلے مین ہولرز موجود ہیں جن پر کئی اموات کے باوجود ڈھکن نہیں آسکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف بچے ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ان مین ہولز کا شکار ہوچکی ہیں، لہٰذا ان مین ہولز کو ڈھکا جائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول یا موت کی وادی، مزید2 افراد سے زندگی چھین لی

کراچی: گٹر کے ڈھکن غائب، مرتضیٰ وہاب نے نشئیوں کو مورد الزام ٹھہرادیا

کراچی: گلشن اقبال میں کھیل کے دوران گٹر میں گرنے والا بچہ اب تک نہ مل سکا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے میمن گوٹھ جاموٹ پاڑہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

karachi

main holes