Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 بڑے ڈیمز ایک ساتھ بھر گئے

آبی ذخائر میں 1 کروڑ 34 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرلیا گیا، ارسا
شائع 17 اگست 2023 07:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ایک ساتھ پانی سے بھر گئے۔

پاکستان میں پانی کے حوالے سے مجاز ادارے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق تینوں ڈیمز ایک ہی روز مکمل صلاحیت سے بھرنا تاریخی واقعہ ہے۔ آبی ذخائرمیں 1 کروڑ 34 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرلیا گیا۔

ڈیمز میں پانی کے ذخیرہ سے متعلق ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں 58 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرلیا گیا، ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 550 فٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کو درپیش مسائل

ڈیمز کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہوئی تو ملک شدید آبی بحران کا شکار ہوجائے گا

دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کے بہاؤ کو مانیٹر کرنے کا حکم

منگلا ڈیم میں 73 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرلیا گیا، ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 242 فٹ کی سطح پر ہے۔

چشمہ ڈیم میں 2 لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگیا، ڈیم میں پانی کی سطح 649 فٹ ہے۔

Met Office

Rain

Pakistan Floods

dam