Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مالی گوشوارے طلب کرلیے

آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو، الیکشن کمیشن
شائع 17 اگست 2023 04:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے 29 اگست تک مالی سال 2022-23 کے گوشوارے طلب کرلیے، الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔

مزید پڑھیں

چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات

نگراں کابینہ کے لئے 10 نام سامنے آگئے

پاکستان الیکشن کی طرف جا رہا ہے، امریکی وزیرخارجہ کا انوارالحق کاکڑ کو فون

گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم ڈی پر جمع کرائی جائیں گی۔

ترجمان الیکشن کے مطابق پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں۔

Election Commission of Pakistan (ECP)