Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منڈی بہاوالدین: ماں نے گھریلو مسائل کو وجہ بنا کر 3 بچوں کو زہر دے دیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا
شائع 17 اگست 2023 04:10pm

ماں نے مبینہ طور پر گھریلو مسائل سے تنگ آکر تین بچوں کو زہر دے دیا، دو بچے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ تیسرے بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

منڈی بہاؤالدین میں ماں نے مبینہ طور پر گھریلوتنگدستی پر اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے تین کم سن بچوں کو مبینہ طور پر گھریلو تنگدستی کی وجہ سے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں جس سے تینوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اسپتال میں ایک بچے کو طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ دو بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کیا گیا، جہاں وہ دونوں دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ سفیان اور 5 سالہ سبحان شامل ہیں۔

ملکوال پولیس نے ملزمہ کے شوہر کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

childe killed