Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کی اہم ملاقات

عام انتخات نئی حلقہ بندیوں سے کروانے کے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر بات
شائع 17 اگست 2023 03:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے ملاقات کی ہے۔

گزشتہ روزسپریم کورٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں عام انتخابات کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن اور چیف جسٹس کے مابین خصوصاً عام انتخات نئی حلقہ بندیوں سے کروانے کے مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ موضوع گفتگو رہا۔

گزشتہ روز عام انتخابات 90 روز میں کرانے اور نئی مردم شماری کے اجراء کی منظوری کا مشترکہ مفادات کونسل کا نوٹیفیکیشن معطل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

مردم شماری کے حتمی نتائج: کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں پر فیصلہ نہ کرسکا، ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرعابد زبیری کی جانب سے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائرکردہ آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا جائے۔

Chief Election Commissioner

CHIEF JUSTICE OMAR ATA BANDIAL (CJP)