Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفاک باپ کے تشدد سے زخمی 10 سالہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
شائع 17 اگست 2023 02:35pm

بھکر کے علاقے گوہر والا میں باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی دس سالہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی، جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

بھکر کے نواحی علاقے گوہر والا میں سفاک باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی 10 سالہ بچی دوران علاج ملتان کے نشتراسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کو 3 روز قبل زخمی حالت میں نشتر اسپتال لایا گیا تھا، اسے اس کے والد نے چھریوں کے وار سے زخمی کیا تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی آج دم توڑ گئی۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ صابرنامی ملزم نے معمولی جھگڑے پر بیوی کو بھی قتل کردیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے کے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔