Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، پولیس نے خاتون مسافرکا گُم ہونیوالا 40 لاکھ مالیت کا سونا ڈھونڈ لیا

خاتون اپنا بیگ پارکنگ میں بھول گئی تھیں
شائع 17 اگست 2023 02:00pm
خاتون مسافر اپنا بیگ ائرپورٹ پارکنگ ایریا میں بھول گئی تھیں۔
خاتون مسافر اپنا بیگ ائرپورٹ پارکنگ ایریا میں بھول گئی تھیں۔

ایس ایچ او کراچی ائرپورٹ نے خاتون مسافر کا گم ہونے والا 40 لاکھ مالیت کا سونا ڈھونڈ کر نکال لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مسافرسائرہ مصطفی اسلام آباد سے کراچی پہنچی تھیں، وہ اپنا بیگ ائرپورٹ کی پارکنگ میں بھول گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق مسافر خاتون کے ہینڈ بیگ میں سونا موجود تھا، جو پارکنگ ایریا سے کار سوارکو ملا، تو وہ اپنے گھر لے گیا۔

بیگ گم ہوجانے کے بعد خاتون نے واقعے کی اطلاع پولیس کودی، تو پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے 24 گھنٹے میں بیگ ڈھونڈ لیا۔

Karachi Crime