Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے 4 وائٹ کالر میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے متحرک

8 بینک بھی تحقیقات کی زد میں
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 05:56pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) وائٹ کالر میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے متحرک ہوگیا۔ ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

وائٹ کالرمیگا کرپشن اسکینڈل تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ڈالر کے انٹر بینک ریٹ سے زائد پر ایل سیز کھولنے پر مختلف بینکوں کے خلاف انکوائری شروع ہوگئی۔

ایف آئی اے کے مطابق 8 بینکوں نے 65 بلین روپے سے زائد صرف ڈالر ریٹ میں کمائے، موٹروے زمین خریداری میں32 بلین روپے کی خرد برد پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

متاثرین سیلاب کو دی گئی امداد میں سانگھڑ اور دادومیں 103 افراد کو 31 ہزار ٹینٹ، راشن اور امداد سامان دینے پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔

مفت آٹا اسکیم میں 18 لاکھ بیگز کی مبینہ خرد برد پر بھی انکوائری کا آغازکیا گیا۔

ایف آئی اے نے تمام زونز کو چاروں کیسز میں تحقیقات کرکے ایف آئی اے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

FIA

Mega Corruption Scandal