Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں درخت پر رہنے والے شہری کی کہانی، ”جو ملتا اٹھا کر یہاں لگا دیتا ہوں“

دن کے 12 گھنٹے یہاں گزارتا ہوں، بزرگ شہری
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 09:01pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

کراچی کے ایک رہائشی حبیب ایک ایسی جگہ پر رہتے ہیں اگر ان سے ملنا ہے تو درخت پر چڑھنا ہوگا، وہ گزشتہ سات سال سے نیم کہ درخت پر رہائش پزیر ہیں۔

ملنگی عرف حبیب نے درخت کو اپنی چھت بناکر رہ رہے ہیں، ان کی عمر 50 سال سے زائد ہے لیکن اس پھرتی ایسی کہ تین منزلہ درخت عبور کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بچپن سے اس علاقے میں رہ رہے حکومت نے اس جگہ کوختم کردیا تھا لیکن میں نے خود اس جگہ کی دیکھ بھال شروع کردی اور راستے سے جو ملتا میں اٹھا کہ یہاں لگا دیتا ہوں۔

درخت پر قائم اس گھر کو“ٹری ہاؤس“ کہتے ہیں، اس میں کمبل تکیہ ہر چیز موجود ہے۔ ملنگی کا کہنا ہے اگر کھانے کی کوئی چیز منگوانی ہوتی ہے، تو بچوں سے منگوا لیتا ہوں دن کہ 12 گھنٹے یہاں گزارتا ہوں۔

حبیب نے اپنی خواہش کے بارے میں بیان کیا کہ وہ اس جگہ کو ایک خوبصورت پارک میں تبدیل ہوتا دیکھنا چاہتا ہے جہاں پر بچے آکر کھیلیں اورا س کی رونق بڑھ جائے۔

Tree House

Malangi