Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

برآمد اسلحے میں 11 کلاشنکوف، 47 میگزین، 14700گولیاں شامل
شائع 16 اگست 2023 01:22pm

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم کو پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرلیا، اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

شکارپور میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جانے والا اسلحہ پکڑلیا، اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شکار پور کے علاقے رستم میں پولیس نے ایک کار کو روکا اور تلاشی کے دوران اس کار سے 11 کلانشکوف اور بڑی مقدار میں میگزین اور گولیاں برآمد ہوا۔

پولیس حکام کا کہھنا ہے کہ ملزم اسلحہ شکار پور میں کچے کے ڈاکوؤں کو فراہم کرتا تھا، اور ملزم یہ اسلحہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے علاقوں سے لاتا تھا۔

Kacha Area

kacha operation