Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایبٹ آباد: خواتین پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کرنے والے 6 افغان باشندے عدالت میں پیش کردیے

ملزمان نے ریلی میں ریاست مخالف نعرے بازی لگائے اور خواتین کو ہراساں کیا، پولیس
شائع 16 اگست 2023 12:23pm

ایبٹ آباد پولیس نے 14 اگست کے روز خواتین کو ہراساں کرنے اور ریاست مخالف نعرے لگانے والے 6 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔

گرفتار کیے جانے والے ان 6 افراد پر یوم آزادی کے دن ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 14 اگست کی ریلی میں فیملیز کو ہراساں کیا، اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ اس کے علاوہ ریلی میں ریاست مخالف نعرے بازی بھی کی۔

ملزمان کو لیڈیز پولیس اہلکار عدالت میں پیش کررہی ہیں
ملزمان کو لیڈیز پولیس اہلکار عدالت میں پیش کررہی ہیں

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی ریاست مخالف ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا، ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف زیردفعات123A,124A,153,34,137,14پی پی سی 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کو ایبٹ آباد میں پہلی دفعہ خواتین پولیس اہلکاروں کے حوالے کیا گیا جنہوں نے ملزمان کوعدالت میں پیش کیا۔

Afghans

abotabad