Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری اپنے عہدے سے مستعفی

ملک ساجد محمود نے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کردیا
شائع 15 اگست 2023 11:27pm

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ملک ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات پر احتجاجاً پی ٹی آئی کو خیر آباد کہنے کے ساتھ ساتھ سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک ساجد محمود نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں، ملک کی سیاسی صورت حال کا سب کو علم ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی بانی رہنما منزہ حسن کا پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جلد ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت متوقع

باجوڑ میں پی ٹی اۤئی رہنما ریحان زیب خان کو گرفتار کرلیا گیا

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ملک کی معاشی صورتحال خراب ہوئی ہے جس پر احتجاجاً پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے ریجنل سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ کے ساتھ سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

ساجد محمود نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

Jinnah House Attack

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Imran Khan Arrested August 5

malik sajid mehmood