Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

بشریٰ بی بی جے آئی ٹی کے سامنے پیش، 20 سوالات کے جواب دیے

سوالات کے جوابات دے کر ڈی آئی جی آفس سے واپس روانہ ہو گئیں
شائع 15 اگست 2023 08:10pm
بشری بی بی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے۔ فوٹو: آج
بشری بی بی عدالت میں پیش ہوتے ہوئے۔ فوٹو: آج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سوالات کے جوابات دے کر ڈی آئی جی آفس سے واپس روانہ ہوگئیں۔

توشہ خانہ کے تحائف کی جعلی رسید کے خلاف تحقیقات میں بیان قلمبند کرانے کے لیے بشریٰ بی بی ڈی آئی جی آفس میں پیش ہوئیں۔

مزید پڑھیں

جیل کے سیل میں عمران خان کے مبینہ خراب حالات فرخ حبیب نے بیان کر دیئے

نو مئی واقعات: بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار

بشریٰ بی بی تقریباً 20 منٹ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں جہاں ان سے 20 سالات پوچھے گئے۔

حکام کے مطابق بشریٰ بی بی نے جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جواب دیے۔

بشریٰ بی بی جے آئی ٹی کے سوالات کے جوابات دے کر ڈی آئی جی آفس سے واپس روانہ ہو گئیں۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی قراۃ العین عائشہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جے آئی ٹی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے گھڑی کی خریداری کے حوالے سے سوالات کیے۔

قراۃ العین عائشہ کے مطابق بشریٰ بی بی نے کہا نہ میں نے کبھی گھڑی خریدی نہ بیچی اور نہ ہی حصہ دار رہی ہوں۔ بشریٰ بی بی نہ کہا میں تو کسی سے ملتی ملاتی بھی نہیں ہوں۔ میرے خاوند پر اس مقدمے سمیت تمام مقدمات اور الزامات جھوٹے ہیں۔

قراۃ العین نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔ جے آئی ٹی بالکل مطمئن تھی اور دوبارہ پیش ہونے کا کچھ نہیں کہا گیا۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اٹک جیل ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

اسلام آباد

imran khan

JIT

bushra bibi

pti chairman

Imran Khan Arrested August 5