Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد قتل

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او لیویز سمیع اللہ نے ٹیم تشکیل دے دی
شائع 15 اگست 2023 06:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

مستونگ میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے لڈی دشت میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم اور اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او لیویز سمیع اللہ نے ٹیم تشکیل دے دی۔

مزید پڑھیں

مسلح شخص کی پڑوسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں اور 3 جوان بیٹے قتل

شکارپور میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو ٹرک ڈرائیور جاں بحق

پشاور: ڈیوٹی پر جانیوالا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید

لیویز حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی رخسانہ گزشتہ رات کو گھر سے شادی کی نیت سے گھر سے چلی گئی تھی، اندھیرے کی وجہ سے لڑکی اس کے آشنا کے ساتھی راستہ بھٹک گئی تھی۔

لڑکی کے فرار ہونے کا گھر والوں کو علم ہوا تو والد نے تلاش کیا اور موقع پا کر تینوں پر فائرنگ کر دی۔

لیویز نے واقعے کے بعد تینوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ اسپتال مستونگ منتقل کردی جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

firing

بلوچستان

Honor Killing

mustang

WOMAN MURDER