Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی، نادہندہ شوگر ملوں کیخلاف ایکشن کا آغاز، جنرل منیجر گرفتار

سابق وفاقی وزیر الطاف سلیم کی شوگر مل کے جنرل منیجر کو کھلی کچہری میں گرفتار کیا گیا
شائع 15 اگست 2023 06:13pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کین کمشنر پنجاب نے نادہندہ شوگر ملوں کیخلاف ایکشن کا آغاز کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر الطاف سلیم کی شوگر ملوں کا جنرل منیجر گرفتار کرلیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کی جھنگ میں واقع شکر گنج ون اور شکر گنج ٹو شوگر ملز 30 کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں۔

کین کمشنر عبد الرؤف کو ڈی سی آفس جھنگ میں کھلی کچہری کے دوران سینکڑوں کسانوں نے دونوں شوگر ملوں کی طرف سے ادائیگی نہ کئے جانے کی شکایات کیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کسان کا بیوی کیلئے انوکھا تحفہ، سورج مکھی کے 12 لاکھ پھول لگا

راجن پور: نہری پانی روکنے پر کسان سراپا احتجاج

چینی کا ذخیرہ مارکیٹ میں لانے کیلئے 12 شوگر ملز کو نوٹس جاری

کین کمشنر عبدالرؤف نے نوٹس لیتے ہوئے کھلی کچہری کے دوران ہی شکر گنج شوگر ملز کے جنرل منیجر رانا مبشر کو گرفتار کرا دیا۔

رولز کے مطابق کاشتکاروں کو گنا خریداری کے بعد 15 روز میں ادائیگی کرنا لازم ہوتی ہے۔ دونوں ملوں کے ذمہ مارچ سے 30 کروڑ روپے واجب الادا تھے جو انھوں نے ادا نہیں کئے تھے۔

sugar mills

Cane Commissioner

Sugarcane Crop