Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 10 روپے کا اضافہ

کمپنیزنے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کو جواز بناکر ایل پی جی مہنگی کردی
شائع 15 اگست 2023 04:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کمپنیز نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کوجوازبناکرایل پی جی مہنگی کردی، اور فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کمپنیز نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کو جواز بنا کر ایل پی جی مہنگی کی ہے اور بتایا ہے کہ 92 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ 2 دن میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھائی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 210 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو پہنچ چکی ہے، اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

LPG

LPG Gas

LPG Prices

LPG Tanker