Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نجی اسپتال میں خاتون نومولود بچے کی لاش چھوڑ کر فرار

ملزمہ الٹراساؤنڈ کروانے سے قبل بیت الخلاء گئی اور اسپتال سے نکل گئی، انتظامیہ
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 06:26pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

کراچی کے نجی اسپتال میں خاتون پری میچور بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں، اسپتال سے فرار ہونے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔

کراچی کے نجی اسپتال میں خاتون پری میچوربچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئی، واقعہ کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق مریم نامی خاتون ڈاکٹر کو دکھانے نجی اسپتال آئی، ملزمہ الٹراساؤنڈ کروانے سے قبل بیت الخلاء گئی، اور اسپتال سے نکل کر اچانک فرار ہوگئی، بیت الخلاء چیک کرنے پر اندر سے پری میچور بچے کی لاش ملی۔

انتظامیہ کی شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور پولیس نے برقعہ پوش خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں، فوٹیج میں ایک خاتون کو ویل چئیر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار خاتون کا موبائل نمبر حاصل کرلیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔

Marder

childe killed

karachi hospital